۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تروریست ها

حوزہ/عراقی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی نے بغداد میں حرمین امامین کاظمین (ع) کے زائرین کے خلاف دہشت گردی کی خطرناک کارروائیوں کو ناکام بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی نے بغداد میں شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مناسبت سے دوران مجلس و زیارت، زائرین حرمین امامین کاظمین (ع) کے خلاف دہشت گردی کی خطرناک کارروائیوں کو ناکام بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔

عراقی خفیہ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی وزارت داخلہ سے وابستہ فیڈرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی نے تین دہشت گردوں پر مشتمل ایک دہشتگرد ٹولے کو گرفتار کیا ہے جو امام موسی کاظم (ع) کے زائرین کے خلاف خود کش اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

عراقی خفیہ انٹیلیجنس نے یہ بیان کرتے ہوئےکہ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کی یہ کارروائی بغداد کے الرصافہ علاقے میں کی گئی،مزید کہاکہ انسداد دہشت گردی قانون کے آرٹیکل 4 کے مطابق ان دہشت گردوں کے اعترافات قلمبند کئے گئے اور ان کے خلاف ابتدائی طور پر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .